لاہور (این این آئی)ساﺅتھ افریقہ کے خلاف ہونے والی آئی سی سی ون ڈے ویمن چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمعہ معروف کی کپتانی میں 29اپریل کو ساﺅتھ افریقہ روانہ ہوگی ۔
ون ڈے ٹیم میں کپتان بسمعہ معروف اوردیگر کھلاڑیوں میں ایمان انور ، فاطمہ ثناء، جویریہ ودود خان ، جویریہ رﺅف ، کائنات امتیاز ، ناہیدہ خان ، نشرہ سندھو، ند ا ڈار ، رمین شمیم ، ثناءمیر ، سدرہ امین ، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور عمائمہ سہیل شامل ہیں جبکہ ساﺅتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان بھی بسمعہ معروف ہوں گی، اس ٹیم میں ایمان انور ، عالیہ ریاض ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید ، جویریہ ودود خان ، جویریہ رﺅف ، کائنات امتیاز ، نشرہ سندھو، ندا ڈار ، رمین شمیم ، ثناءمیر ، سدرہ امین ، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل ہیں۔
انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے ڈیانا بیگ ساﺅتھ افریقہ کے خلاف ویمن کرکٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گی ، ان کیجگہ فاطمہ ثناءکو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ڈیانا بیگ کا کراچی میں ٹریننگ کے دوران انگوٹھا زخمی ہوگیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں 8سے دس ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
خواتین کرکٹ ٹیم دورہ ساﺅتھ افریقہ میں3 ون ڈے میچز اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 6مئی کو ہوگا ۔دوسرا ون ڈے میچ 9مئی اور تیسرا 12مئی کو ہوگا جبکہ5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15مئی ،دوسرا میچ 18مئی ،تیسرا میچ 19مئی ،چوتھا میچ 22مئی اور پانچواں میچ 23مئی کو ہوگا ۔