بلائنڈ کر کٹ

آل پاکستان انٹر سکول بلائنڈ کر کٹ چمپئن شپ جمعرات سے شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام اور فیصل آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے اشتراک سے آل پاکستان انٹر سکول بلائنڈ کر کٹ چمپئن شپ 25 سے29 اپریل تک کھیلی جائےگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد گراس لیول پر بلائنڈ کرکٹ کو فروع دینا ہے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں