قومی ویمنز

بلند عزائم لیے ویمنز ٹیم کی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

کراچی(آئی این پی) بلند عزائم لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم پیر کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گی جب کہ کپتان بسمہ معروف نیشنل اسٹیڈیم پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس کریں گی۔

گرین شرٹس میزبان کیخلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے بعد 5میچز پرمشتمل ٹوئنٹی 20سیریزمیں بھی شرکت کریں گی،اس کا مقصد اگلے برس 21فروری سے 8مارچ تک شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی تیاری ہے،

سیریزکیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں9اپریل سے جاری تربیتی کیمپ غیر رسمی طور پرختم ہوگیا۔واضح رہے کہ دورے میں بسمہ معروف 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی،ون ڈے اسکواڈ میں ناہیدہ خان، جویریہ رف، سدرا امین، جویریہ روف، اومائمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض،کائنات امتیاز، سدرا نواز، ثنامیر، نشرح سندھو، فاطمہ ثنا، ایمن انور اور رامین شمیم شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے ٹیم میں محض ایک تبدیلی کی گئی، ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید سنبھالیں گی، ڈائنا بیگ کے ان فٹ ہونے پر ریزرو کھلاڑی فاطمہ ثنا اسکواڈ کا حصہ بنی ہیں،کرکٹ ساوتھ افریقہ نے پاکستان ویمن کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا، سیونی لوس ٹیم کی قیادت کریں گی۔انہیں ریگولر کپتان ڈینی وان نائیکرک کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے،

نائیکرک بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں، فاسٹ بالر آیابونگا خاکا بھی انجری مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں، 23 سالہ آل رانڈر نونڈو میسو پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، نائب کپتان کلوئی ٹران کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان سیونی لوس، کلوئی ٹران، لیزل لی، اینڈری سٹین، لارا ولورڈت، شبنم اسماعیل، مگنن دو پریز، تومی سیخیونی، مسابتا کلاس، مریزن کیپ، نڈائن ڈی کلیرک، زینٹل مالی، نونڈومیسو اور سینالو جوفتا پر مشتمل ہے۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں اینڈری سٹین اور زینٹل مالی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی ان کی جگہ تزمین برٹز اور