جنوبی افریقا کے

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوگئی، کھلاڑیوں نے ایئرپورٹ پر سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں

کراچی (این این آئی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوگئی۔

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں جوہانسبرگ روانہ ہوئی،کھلاڑیوں نے ایئر پورٹ اور جہاز میں بزنس کلاس میں بیٹھ کر سلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔پاکستان وویمن ٹیم دورے پر تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز آئی سی سی وویمن چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 6مئی کو کھیلا جائے گا۔