شعیب ملک

پی سی بی نے کرکٹر شعیب ملک کو وطن واپسی کی اجازت دےدی

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر شعیب ملک کو وطن واپسی کی اجازت دےدی ۔

بتایاگیا ہے کہ آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پی سی بی کو 10روز ہ چھٹی کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10روزکے لئے وطن واپسی کی اجازت دےدی ۔

شعیب ملک 10روز کے بعد دوبارہ قومی ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے ۔