محنت کرتا

ہر کھلاڑی پورا سال محنت کرتا ہے ،پھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے، وہاب ریاض کا شکوہ

لاہور (این این آئی)فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے کہاہے کہ ہر کھلاڑی پورا سال محنت کرتا ہے اور پھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے۔

گزشتہ روز فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پی سی بی سے شکوہ کیا کہ ہر کھلاڑی پورا سال محنت کرتا ہے اور پھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے تاہم ورلڈکپ میں مجھے سلیکٹ نہ کرنے کا سوال سلیکشن کمیٹی سے پوچھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے، ٹیم میں جب بھی موقع ملا اچھا پرفارم کروں گا۔وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ ہے لیکن پاکستان کے پاس اچھی پرفارمنس دکھانے کا بہترین موقع ہے