لاہور ( این این آئی) پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی۔پولیس کے مطابق پنجاب میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کرگئی ہے،گوجرانوالہ میں اشتہاری ملزمان کی تعداد 3ہزار اور فیصل آباد میں 2ہزار سے زائد ہے جبکہ کئی اشتہاری ملزمان بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے اشتہاریوں کا ڈیٹا شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہر ضلع سے 20بڑے اشتہاریوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور اشتہاری گرفتار نہ کرنے والے پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔