اسلام آباد ۔راولپنڈی (این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے 19اشیاءکیلئے یوٹیلٹی سٹور ز کو 2ارب کی سبسڈی دینے کے دعوﺅں کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے یوٹیلٹی سٹورزپر اشیاءغائب ہو گئیں-
آئل اور گھی دستیاب نہ ہونے پر شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-شہریوں نے بتایا کہ رمضان سستا بازاروں نمیں حکومت کی جانب سے سرکاری اسٹال بھی قائم کئے گئے جن پر سبسڈی دینے کا دعوی کیا گیا اور مارکیٹ سے کم ریٹ پر نرخ نامے بھی سٹالوں پر موجود ہیں تاہم اشیاءغائب ہیں –
ایک شہری صابر نے بتایا کہ جب وہ سستا رمضان بازار میں پیاز اور آلو لینے کیلئے سرکاری سٹال پر پہنچا تو وہاں پر موجو ددکاندار نے بتایا کہ آپ سرکاری نرخ پر صرف ایک کلو آلو اور ایک کلو پیاز حاصل کر سکتے ہیں تاہم آپ کو آلو اور پیاز زیادہ مقدار میں چاہئیں تو آپ کو مارکیٹ ریٹ پر ملیں گے-
اس موقع پر ایک بزرگ شہری رمضان اور دکاندار کے درمیان بحث بھی ہوئی تاہم ساتھ کھڑے روزے داروں نے معاملہ رفع دفع کرایا-وسیم نے بتایا کہ جب وہ چینی لینے کیلئے سرکاری سٹال پر پہنچا تو حکام نے بتایا کہ آپ کو صرف ایک کلو چینی ملے گی -انہوں نے بتایا کہ میں چینی لینے کے بغیر سستی بازار میں پہنچا تو وہاں چینی تھی ہی نہیں-دوسری جانب رالپنڈی کے رمضان بازاروں کےیوٹیلٹی سٹورز میں سرکاری نرخ پر پیازگھی اور کوکنگ آئل موجود ہی نہیں موجود نہیں ۔
شہریو ں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مہنگی چیزوں کے بارے میں دکانداروں سے سوال کرتے ہیں تو وہ آگے جواب دیتے ہیں کہ تبدیلی آ گئی ہے-رشید نے کہا کہ ہمیں تبدیلی نہیں چاہئے لہذا ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرے اور منافع خوروں اور مہنگی اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے-