دھماکے کی

ریاست نے دہشت گردوں کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے،فردوس عاشق اعوان کی دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست نے دہشت گردوں کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے،ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہو گی، دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے، اسے شکست دے کر رہیں گے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے داتا دربار لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مزاروں اور ولیوں کی آرام گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اور پاکستان دشمن ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم، ہماری بہادر مسلح افواج، رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے، اسے شکست دے کر رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداءکے درجات کو بلند فرمائے، اہلخانہ کو صبرجمیل اور زخمیوں کو صحت دے۔ بعد ازاں ایک انٹرویومیں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نےبے گناہ عوام کیخلاف بزدلانہ کارروائی کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارا عزم ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ سکیورٹی ادارے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست نے دہشت گردوں کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے۔

انہوںنے کہاکہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔انہوںنے کہاکہ ملک دشمن قوتیں گھناونہ کھیل کھیل کر مشکلات پیدا کرنا چاہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلنا بزدلانہ اقدام ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشتگرد قوم کا حوصلہ پست کرنے کیلئے معصوم افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد ایسی کارروائیاں کر کے ریاست کو چیلنج کرتے ہیں۔