لندن (این این آئی)قومی ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف ایک ون ڈے میچ کھلانے کی خواہشمند ظاہر کر دی ۔ذرائع کے مطابق کوچ مکی آرتھر انگلینڈ کیخلاف میچ میں محمد عامر کی فٹنس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق محمد عامر کو نکلنے والے چکن پاکس سنجیدہ نوعیت کے نہیں ہے، انگلینڈ کیخلاف میچ پرفارمنس سے ہی محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ چکن پاکس نکلنے کے باعث محمد عامر کو مکمل ریسٹ دیا گیا ہے،ٹیم میں شمولیت سے قبل محمد عامر کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔ذرائع پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف آخری دونوں ون ڈے میچز 17 اور 19مئی کو کھیلے جائینگے ،آئی سی سی نے ورلڈ کپ اسکواڈ تبدیلی کی ڈیڈ لائن 23مئی مقرر کر رکھی ہے۔