لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے چینی باشندے سے شادی کرنے والی لڑکی کی جانب سے نکاح نامے کی تصدیق سے متعلق دائر درخواست پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔لاہو رہائیکورٹ کےجسٹس سردار احمد نعیم نے چینی لڑکے سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی کومل شہزادی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست دفتر امور خارجہ کی جانب سے چینی باشندوں سے شادی کرنے کے بعد جوڑوں کے نکاح نامے کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف دائر کی گئی ۔درخواست گزار کی جانب سے میاں وحید اور جنید غفور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت عالیہ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے اور وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے جوڑوں کے نکاح نامے کی تصدیق نہیں کی جا رہی ہے اور ایف آئی اے نے امور خارجہ کو نکاح نامے کی تصدیق کرنے سے روک رکھا ہے۔
عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت چینی باشندوں کے ساتھ شادی کرنے پر دفتر امور خارجہ کو نکاح نامے کی تصدیق کا حکم دے۔