فیصل آباد( آن لائن )سابق قومی آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ سٹار آل رانڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں ان پر بے بنیاد الزامات لگائے۔
فیصل آباد میں نجی ویلفیئر فانڈیشن کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 41سالہ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات لگانے سے پہلے انسان کو اپنے گریبان میں دیکھنا چاہئے اور شاہد آفریدی نے بے بنیاد الزامات سے بھری کتاب لکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اوپر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی 2009سے باہر نکالنے کی وجہ بنے تھے جب کہ ایسا کس طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی جونیئر کھلاڑی ایک سینئر بیٹسمین کو ٹیم سے نکلوا دے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر وہ معاملے کی زیادہ تفصیلات میں گئے تو لڑائی مزید بڑھ جائے گی اور وہ ایسا ہرگز نہیں چاہیں گے کیونکہ کرکٹ کھیلنے کے دورا ن ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے۔ ورلڈ کپ سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو جو بھی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے ، وہ فوری طور پر کر لینی چاہئیں۔