لاس اینجلس (لاہور نامہ) ہالی ووڈ فلم گوڈزیلا ورسز کونگ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
یوٹیوب پر اب تک فلم گوڈزیلا ورسز کونگ کے ٹریلر کو ایک دن میں 17 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
وارنر بروز کے بینر تلے بننے والی سنسنی خیز فلم میں ایک طرف زمین پر حکمرانی کرنے والی سب سے بڑی مخلوق کنگ کانگ موجود ہے.
جب کہ دوسری جانب سمندر کا خوفناک راجہ گاڈزیلا وحشیانہ دھاک بیٹھائے ہوئے ہے۔فلم اسی سال مارچ میں ریلیز کی جائے گی جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔