جاندار سکرپٹ

جاندار سکرپٹ اداکار کی صلاحیتوں کو ابھارتاہے، ثناء جاوید

اسلام آباد (اے پی پی)اداکارہ ثناء جاوید کاکہنا ہے کہ جاندار سکرپٹ اداکار کی صلاحیتوں کو ابھارتاہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید کا اپنی ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اگر کسی فلم یا ڈرامے کا سکرپٹ جاندار ہوگا تو اداکار اس سے مزید سیکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں کام کرتے ہوئے وہ سکرپٹ کا چناو بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں ۔ ثناء جاوید اداکار عمران عباس کے ساتھ اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’’ڈرخدا سے‘‘ میں نظرآئیں گی جو کہ جلد آن آئیر کیا جائے گا۔