خبروں میں

میرا جانتی ہے کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے،عثمان خالد بٹ

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ میرا کی انگلش حقیقت میں کئی گنا اچھی ہے لیکن وہ جانتی ہیں کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے۔ عثمان خالد بٹ نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی فلم سٹار میرا کے بہت بڑے مداح ہیں اور تب سے ہیں جب ان کی 90کی دہائی میں فلم ’’انتہا‘‘ ریلیز ہوئی تھی، یہی نہیں وہ طویل عرصے سے انہیں سوشل میڈیا پر فالو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم ’’باجی ‘‘ میں ان کے ساتھ 7ماہ کام کیا ہے وہ انگلش میں مناسب انداز میں بات کرتی ہیں اور ان کی انگلش حقیقت میں کئی گنا اچھی ہے، وہ بہت ذہین خاتون ہیں اور جانتی ہیں کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے اور میرے خیال میں ان کی شخصیت کے اس انداز سے لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔ عثمان خالد بٹ، میرا اور آمنہ الیاس کی فلم ’’باجی‘‘ 28جون کو ریلیز کی جائے گی۔