قسمت کی دیوی

قسمت کی دیوی نیک نیتی اور محنت سے کام کرنےوالوں کا پیچھا کرتی ہے ‘ نوربٹ

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ نور بٹ نے کہا ہے کہ قسمت کی دیوی نیک نیتی اور محنت سے کام کرنے والوں کی تلاش میں رہتی ہے ، میںبخوبی جانتی ہوں کہ شوبز میںمقام حاصل کرنے کے لئے چور اور شارٹ کٹ راستے موجود ہیں لیکن میں ہمیشہ سے محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھنے کےلئے کوشاں ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر میری والدہ مجھے سپورٹ نہ کرتیں تو شاید میں کامیابی کی سیڑھی نہ چڑھ سکتی ۔ آج جدوجہد سے جس مقام پر ہوں انشا اللہ عنقریب بڑی سکرین پر بھی نظر آﺅں گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاس فلموںمیں کام کرنے کی پیشکش موجود ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے تھیر پر مزید سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ تھیٹر ایسا پلیٹ فارم ہے کہ یہاں سے سیکھنے والے فنکار کےلئے ٹی وی اور فلم میں کام کرنا آسان ہو جاتا ہے اور ایسے بہت سے بڑے نام ہیں جنہوں نے تھیٹر سے ہی اپنے کیرئیر کی ابتداءکی تھی ۔