فن کی صلاحیت

شوبز میں کامیابی کیلئے خوبصورتی کیساتھ فن کی صلاحیت ہونا بھی نا گزیر ہے‘ نیلم منیر

لاہور( این این آئی ) ٹی وی اور فلم کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابی کیلئے صرف خوبصورتی کارگر ثابت نہیںہو گی بلکہ فن کی صلاحیت بھی نا گزیر ہے ،عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ” رانگ نمبرٹو“کی کامیابی سے میرے کیرئیر کو ایک سمت ملی ہے اور میں اس کےلئے سوچ بچار کر رہی ہوں ۔ ” این این آئی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ مجھے اپنی خوبصورتی سے زیادہ اپنے فن پر نازہے کیونکہ صرف خوبصورت چہرہ کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتا۔تاہم یہ ضرور ہے کہ اگرخوبصورتی اور فن یکجا ہو جائیں تو پھر سونے پر سہاگہ والی بات ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں خدا کی شکر گزارہوں کہ مجھے خوبصورت چہرے سے نوازااورا کے ساتھ اداکاری کی الف بھی آشنا کیا۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ ”رانگ نمبر ٹو“ کی کامیابی کے بعد مجھے متعدد فلمسازوںکی جانب سے کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہے مگر میں ان کے سامنے سکرپٹ میں اپنے کردار کو سٹڈی کرنے کی پیشگی شرط رکھی ہے ۔