لاہور( این این آئی )اداکارہ و گلوکار ہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ موبائل فون او رانٹرنیٹ کے بے دریغ استعمال سے منفی رجحانات فروغ رہے ہیں ،سمارٹ فون کی وجہ سے لوگ اپنے اہل خانہ اوررشتہ داروں سے دور ہو گئے ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ موجودہ دور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں اس کا منفی استعمال زیادہ ہو رہا ہے او ر نوجوان نسل اپنے آس پاس اور مستقبل سے عاری نظر آتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اب تو بعض والدین جہاں اپنے لئے مہنگا سمارٹ فون خریدتے ہیں وہیں اپنے کم عمر بچوں کےلئے بھی اس کی خریداری کی جاتی ہے جوکسی طرح بھی قابل ستائش نہیں ۔
