اینجل ہیز فالن

ایکشن تھرلر فلم ”اینجل ہیز فالن“ 23 اگست کو ریلیز کی جائے گی

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ”اینجل ہیز فالن“ رواں سال 23 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رک رومن واگ کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن تھرلر فلم ”اینجل ہیز فالن“ 2013ءمیں ریلیز کی گئی.

فلم ”اولمپس ہیز فالن “ کے سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں اداکار گیررڈ بٹلر خفیہ ایجنٹ کے کردار میں دوبارہ دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں مورگن فری مین، ٹم بلیک نیلسن، کرس براﺅننگ، ڈینی ہوسٹن، لانس ریڈک ، جاڈا پنکیٹ سمتھ اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کی کہانی خفیہ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس پر اس کی اپنی ایجنسی اور ایف بی آئی قائم مقام امریکی صدر ایلن ٹرمبل کو قتل کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرتی ہے جس کے بعد وہ اصل دہشت گردوں کو پکڑنے اور خودپر لگےجھوٹے الزام سے نجات دلانے کے لئے کوششیں کرتا ہے۔