مشکل کرداروں

مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیںہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے‘ سعدیہ امام

لاہور( این این آئی)ٹی وی کی نامور اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے ،ٹی وی پروگرام کی میزبانی کا تجربہ بھی کامیاب رہا اس سے سیاست کو بھی سمجھنے کا موقع ملا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ عروج کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے ہمیں مزید محنت سے کام کرنا ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے آج تک کسی بھی پراجیکٹ کو آنکھیں بند کر قبول نہیں کیابلکہ اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کردار کا بغور جائزہ لیتی ہوں اور اگر اداکاری کا مارجن نظر آرہا ہو تو اسے نئے رنگ کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔سعدیہ امام نے کہا کہ زندگی ہنسی اور خوشی کا حسین امتزاج ہے اورانسان کو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ورنہ انسان کبھی بھی مطمئن نہیں ہو سکتا۔سعدیہ امام نے کہا کہ پروگرام کی میزبانی کا تجربہ کامیاب رہا اس سے سیاست کے رموز سمجھنے میں بھی مدد ملی ہے۔