لباس پر تبصرہ

کسی کے لباس پر تبصرہ کرنے کی قائل نہیں ہوں، منشا پاشا

اسلام آباد(آن لائن)اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے لباس پر تبصرہ کرنے کی قائل نہیں ہیں۔ایک ٹویٹ میں منشا پاشا کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ لوگ خواتین اداکاروں کے لباس پر فوری طور پر تبصرہ تو کرتے ہیں لیکن مرد اداکاروں کیلئے دوہرا معیار رکھتے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ ان کالکس سٹائل ایوارڈ پر لباس کی وجہ سے تنقید بننے والی اداکاروں کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کسی کے لباس پر تبصرہ کرنے کواچھا نہیں سمجھتی ہیں کیونکہ یہ ہر ایک کا ذاتی فعل ہے۔