لاہور(آن لائن)مجھے جب بھی کوئی آفرہوتی ہے تومیں سب سے پہلے میعار پر پر غور کرتی ہوں اور ساتھ یہ دیکھتی ہوں کی میرے کام کا معیار کیا ہے اس کے بعد فیصلہ کرتی ہوں کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے یا نہیں ۔منگل کو بھگڑا کوئین میگا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے جب شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں قدم رکھا توبس ایک ہی بات میرے زہن میں تھی کہ اپنا کام نہایت ایمانداری سے کرنا ہے۔ میں نے اسی بات کیساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا اورآج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔میگھا نے مزید کہا کہ میں اپنے کام کومحنت اور لگن کیساتھ انجام دیتی ہوں، باقی اس کا نتیجہ جوبھی ہو وہ مجھے قبول ہوتا اور اللہ کی خاص کرم نوازی ہے کہ میرے کام کوناظرین نے ہمیشہ بے حد پسند کیا ہے اوریہ میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اورکامیابی ہے۔
