دیوسائی کے میدانوں

دیوسائی کے میدانوں میں فریال محمود کی دلکش تصویریں

کراچی (لاہورنامہ) لاک ڈان کے دوران مئی میں دانیال راحیل کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے سفرکا آغازکرنے والی فریال محمود ان دنوں شمالی علاقہ جات کی سیر پرہیں۔

فریال محمود نے بلند ترین دیوسائی کے مقام سے ایک دلکش ویڈیو شیئرکرنے کے علاوہ شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران اپنی بچپن کی ایک خواہش بھی پوری کی ہے۔

فریال محمود
دیوسائی کے میدانوں میں فریال محمود کی دلکش تصویریں

فریال نے انسٹاگرام پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کسی فلمی ہیروئن کے سے انداز میں یہاں سے وہاں درختوں کے درمیان گھومتے ہوئے خوب صدائیں لگائیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا میں یہ تب سے کرنا چاہتی تھی جب میں 5 سال کی تھی۔

ساڑھی کی عدم دستیابی پراسکارف کو ہی ساڑھی کا انداز دینے والے فریال نے ہیش ٹیگ میں لکھا ساڑھی نہیں تو اسکارف ہی سہی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا میں ہرجگہ ڈانس کرسکتی ہوں ۔

فریال نے پوسٹ میں ویڈیو گرافی کرنے والی اپنے شوہردانیال راحیل کو بھی سب سے زیادہ دلکش قراردیا۔