نارروال (لاہورنامہ) دنیا کی مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ و شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو ‘ سلور پلے بٹن’ سے نواز دیا۔
یوٹیوب کی جانب سے اس پلے بٹن کے مجموعی طور پر 4 کٹیگری سلور، گولڈن، ڈائمنڈ اور کسٹم پلے بٹن شامل ہیں۔
سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے۔
جس کی وجہ سے انہیں سلور بٹن سے نوازا گیا۔
ابرار الحق نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن دیے جانے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ میں نے یوٹیوب سے اپنا سلور بٹن وصول کیا ہے۔
انہوں نے یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے والے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انشااللہ یہ چینل انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ساتھ ہی گلوکار ابرار الحق نے اپنا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا.