اسد عمر

احتیاط نہ کی تو ہمیں بھی کرونا کےخطرات کا سامنا ہوسکتا ہے، اسد عمر

اسلام آباد(لاہور نامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر بڑھی تو نومبر میں ہم نے ہائی رسک ایریا بند کر دئیے، ہم نے احتیاط نہ کی تو ہمیں بھی کرونا سے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کرونا سے متعلق کہا ہے کہ تجزیہ کاروں کی نشاندہی پر نومبر کے آخر میں ہائی رسک ایریا بند کیے، اس کے باوجود دسمبر کے پہلے ہفتے اسپتالوں میں داخلے عروج پر تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد عروج پر تھی، دسمبر کے تیسرے ہفتے میں اموات بڑھیں اور کم ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے اور نتائج ایک دوسرے سے بہت مطابقت رکھتے ہیں، ڈیٹا بتا تا ہے کوویڈ کے نتائج ہمارے فیصلوں اور پسند سے منسلک ہیں،

اگر ہم ٹھیک چیزیں کریں گے تو ہم زندگی اور روزگار بچاتے رہیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ میں پہلی لہر کے مقابلے میں زیادہ کیس اور اموات ہورہی ہیں، ہم نے احتیاط نہ کی تو ہمیں بھی کرونا سے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔