لاہور( لاہور نامہ)چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں شجرکاری کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول صدیق گل ، طارق شیر سمیت دیگر اساتذہ نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا جبکہ سکول کے بچوں کی بڑی تعداد نے سکول سمیت گھروں ، گلی اور محلوں میں شجرکاری مہم میں حصہ لینے کا عزم کیا۔

سکول کے بچوں سے ماحولیاتی آلودگی اور شجرکاری کے فوائد کے حوالے سے چیئرمین انجینئر یاسر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت طلبہ ہی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔دنیا وآخرت کی حتمی کامیابی کا دارومدارعلم پر ہے۔
چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ درخت اور پودے انسانوں اور جانوروں کی زندگی کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔درختوں اور پودوں کی تنصب اور نگہداشت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔