لاہور( لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا کرپشن کی تحقیقات میں ثبوت دینے کی بجائے سرکاری افسران کو دھمکانا مضحکہ خیز او ر انتہائی قابل مذمت ہے ،
شریف اور زرداری خاندانوں کی اصل پریشانی یہی ہے کہ اب نظام ان کی مرضی کے مطابق کیوں نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اچھی طرح معلوم ہے حمزہ شہباز ”کرپشن کنگ خاندان ” کے ہونہارسپوتوں میں سے ایک ہیں ،اگر کرپشن نہیں کی تو شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہبازاور داماد کیوں بیرون ملک فرار ہیں ۔
آپ افسران کو تو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا لیکن قوم کے اربوں ،کھربوں لوٹتے ہوئے آپ کو یاد نہیں تھا کہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا اور آپ کی بھی پکڑ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوارمیں ہر روز کرپشن کی میرا تھن ہوتی تھی لیکن تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ان کیلئے کرپشن کی دوڑ کے ٹریک ویران ہیں اور اب یہ شکنجے میں ہیں۔