آمنہ الیاس

آمنہ الیاس کا ان باکس میں تصاویر مانگنے والوں پر برہمی کا اظہار

لاہور (لاہورنامہ) معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان باکس میں تصاویر مانگنے پر برہم ہو گئیں.

آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری تمام تصاویر دیکھنے کے باوجود آپ لوگ ان باکس میں تصاویر مانگتے ہیں، آپ کو مزید کس قسم کی تصاویر چاہئیں.

کیا میرا ایکسرے چاہیے؟مذکورہ اداکارہ اکثر ہی انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصاویر پوسٹ کرتی ہیں۔گزشتہ دنوں انہیں کسرتی لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔