لاہور(لاہورنامہ)سجادہ نشیں پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی پابندی کرنے والے اللہ کے ولی بن جاتے ہیں۔
اللہ کے ولیوں نے اپنی زندگیاں اللہ کی بندگی، مخلوق خدا کی خدمت اوربھٹکے ہوئے لو گوں کو سیدھی راہ دکھانے میں صرف کیں۔بہت سے غیر مسلموں کو ایمان کی دولت سے مالامال کیا، بھوکوں کو کھانا کھلایا،ان ولیوں کے آستانوں پر آج بھی خاص و عام کے لئے 24 گھنٹے لنگر کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز حضرت بابا شاہ عنایت قادری ؒ کے عرس مبارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پرچادرپوشی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گدی نشیں پیر میاں حماد قادری، صاحبزادہ پیر سید ہاشم شاہ زنجانی، حاجی اعجازسمیت عقیدت مندوں اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ چادر پوشی کے بعد پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے ملکی سلامتی،عالم اسلام کی سربلندی اور حاضرین کے لئے خصوصی دعا کروائی۔