کراچی (لاہورنامہ) معروف اداکارہ زارا نور عباس کے نئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا ہے۔
اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے نئے انداز میں لی جانے والی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں اداکارہ کو پراعتماد اور باوقار خاتون کے لیڈی باس لک میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس انداز مین اداکارہ زارا نور عباس بہت الگ اور باوقارخاتون کے طور پر نظر آرہی ہیں۔
ساتھ اداکارہ نے اپنے اس نئے انداز کے لئے بہت ہی عام اسٹائل کے گلاسز کا انتخاب کیا ہے جو کہ ان کی شخصیت میں رعب پیدا کررہا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پاکستان کے ایک برانڈ کی تشہیر کر رہی ہیں ۔