لاہور(لاہورنامہ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی آسان قرضوں کی مختلف سکیموں سے لاکھوں افراد فائدہ اٹھاچکے ہیں.
ان سکیموں کے ذریعے اگست 2018سے فروری 2022تک تقریبا 16لاکھ افراد کو 50701ملین روپے کے آسان قرضے دیئے گئے،آسان قرضہ جات کے اجرا سے لاکھوں افراد کو باعزت روزگار ملا ہے،وزیر اعلی خود روز گار سکیم کے تحت 15 لاکھ50 ہزار290 افرادکو49780 ملین روپے کے قرضے فراہم کئے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے پیسک کی کریڈٹ سکیموں کی پیشرفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیسک کی کریڈٹ سکیموں کے ذریعے لوگوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مددمل رہی ہے۔پنجاب روزگار سکیم کے تحت 1268افراد میں 73کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کا آسان قرضہ دیا جارہا ہے۔
پانچ سالوں میں 30ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے جائیں گے۔16لاکھ سے زائد گھرانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ایچ ڈی سی ظاہر پیرسکیم کے تحت1.2ملین روپے کے 48قرضے جاری کئے گئے۔اپ سکیلنگ/ہینڈ ہولڈنگ آف لونیزآف سی ایم ایس ای ایس سکیم کے تحت18.4ملین روپے کے 110قرضہ جات فراہم کئے گئے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بھاول نگر اور چولستان کی خواتین دستکاروں کو4ملین کے 168قرضہ جات جاری کئے گئے۔
ہنرمند اور سیمی ہنرمند ورکرز کو بلاسود قرضوں کی سکیم کے تحت.19 81ملین روپے کے 695قرضہ جات جاری کئے گئے۔کاٹیج انڈسٹری کی مالی معاونت کی سکیم کے تحت 89ملین روپے کے 445قرضے جاری کئے گئے۔