عظمیٰ بخاری

عثمان بزدار کرسی بچانے کیلئےاب ٹیچرز اور ایس ایچ اوز کے تبادلوں کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(لاہورنامہ) عثمان بزدار اپنی کرسی بچانے کےلئے اب ٹیچر اور ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا سہارا لے رہے ہیں . مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے دعوی کیا ہے.

آجکل تبادلوں اور فنڈز کی حکومتی ٹرالیاں اور ٹرک بھر کے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ رہے ہیں، چار سال پی ٹی آئی کے جن ایم پی ایز پر وزیراعلیٰ ہاﺅس کے دورازے بند رہے وہ آج کھل گئے ہیں.

عثمان بزدار اب صوبے کے مسائل کی بجائے ارکان اسمبلی کی فرمائش پر درجہ چہارم کے ملازمین کے بھی تبادلے کررہے ہیں. عثمان بزدار کے نیچے سے جب کرسی سرکنے لگی ہے تو ارکان اسمبلی یاد آگئے. 20ایم پی اے جہانگیر ترین کے گروپ میں، 30علیم خان گروپ میں 14 چھینہ گروپ میں ہیں، عثمان بزدار کے پاس صرف 100 ایم پی اے رہ گئے ہیں.

اور وہ بھی دو،چار دنوں میں آدھے سے زیادہ دائیں ،بائیں ہونے والے ہیں
عنقریب عثمان بزدار اکیلے ہی وزیراعلیٰ ہاﺅس میں عدم اعتماد تک مکھیاں ماریں گے.