الحمراء آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج

الحمراء آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج ٗ اپنی ثقافتی اقدار سے آگہی کا باعث ہے،ذوالفقار علی زلفی

لاہور (لاہورنامہ) ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی زیر صدارت مختلف امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کا الحمراکے مختلف شعبوں کی کارکردگی پر اطمینا ن کااظہار کیا۔

اجلاس میں پتلی تماشہ،میجک شو اور ٹیلنٹ ہنٹ شو دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ گیا۔اجلاس میں الحمراء آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ذوالفقار علی زلفی نے عشرہ شان ِ رحمت اللعالمین ؐ کو شایانِ شان طریقہ کے منانے پر خوشی کااظہار کیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹرذوالفقار علی زلفی نے تمام افسران کو ورکنگ ریلیشن شپ ٗ مربوط اور منظم بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام شعبے معیاری نتائج کے حصول کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ذوالفقار علی زلفی نے تمام ہالز میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ترجیحات و فرم ورک ایسا بنانے جس سے ادبی وثقافتی ڈیلیوری کے عمل میں تیزی آئے،نئی نسل کے الحمراء آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج ٗ اپنی ثقافتی اقدار سے آگہی کا باعث ہوگا۔اجلاس میں تمام افسران کی شرکت،اپنی قیمتی آراء سے اجلاس کو آگاہ کیا۔