لاہور (لاہورنامہ)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد سے یونیسف پاکستان کے وفدنے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں چیف آف چائلڈ پروٹیکشن پروگرام ڈینیلا لوشینی، کنسلٹنٹ یونیسف سوزین اورچائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف زاہدہ منظور شامل تھیں۔
یونیسف کے وفد نے سارہ احمد کو اٹلی میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ سسٹم کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا اورچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور یونیسف نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے کہا کہ یونیسف پاکستان کا تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ سسٹم چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو میں استعمال کیا جائے گا تاکہ تمام بچوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ یونیسف کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔
اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور یونیسف پاکستان کے مابین مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا ہے۔