عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

لاہور، عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو خراج تحسین پیش کرنے والا پروگرام منسوخ ہوگیا

لاہور (آن لائن) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو خراج تحسین پیش کرنے والا آج جمعہکا پروگرام منسوخ ہوگیا ہے اس پروگرام میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو ستارہ امتیاز ملنے اور50 سالہ فن موسیقی میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جانا تھا۔ پروگرام عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے پروگرام منسوخ کیاگیا ہے۔اس پروگرام میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے پرفارم بھی کرنا تھا۔ الحمراء انتظامیہ پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کرے گی۔