کیپٹن مارول

پہلی خاتون سپر ہیرو فلم ’ کیپٹن مارول ‘ نے عالمی سطح پر ایک بلین ڈالر کا بزنس کرلیا

لاس اینجلس (این این آئی) ہالی ووڈ کی پہلی خاتون سپر ہیرو فلم ’ کیپٹن مارول ‘ نے عالمی سطح پر ایک بلین ڈالر کا بزنس کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اینا بوڈن اور ریان فلیک کی مشترکہ ہدایت کاری میں بنائی گئی پہلی خاتون سپر ہیرو فلم ”کیپٹن مارول “ 8مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی جس نے امریکی باکس آفس پر ریلیز سے اب تک 358 ملین ڈالر اور بین الاقوامی سطح پر 645 ملین ڈالر کما لئے ہیں۔

فلم میں اداکارہ بری لارسن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں سیموئیل ایل جیکسن، گیما چن، کلارک گریگ، جوڈ لاءاور دیگر شامل ہیں۔