لاہور( آن لائن ) اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ کے بگ بی کی جانب سے فلم میں پاکستانی شخص کا کردار نبھانے سے انکارپرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔فنکار کسی بھی ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جن کا کام کسی بھی کسی کے تعصب سے بالاترہو کر اپنا کام کرنا ہوتا ہے.
لیکن امیتابھ بچن جیسے بڑے اداکار کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اس کردار سے انکار پر سبھی کومایوسی ہوئی۔اداکارہ مہوش حیات نے معاملے پر اپنے جذبات کے اظہار کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور بگ بی کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ فنکار سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے۔اپنی ٹویٹ میں مہوش نے خبر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ سچ ہے تو بہت مایوس کن ہے، فلمیں فاصلے سمیٹنے کی طاقت رکھتی ہیں خصوصا جب تنا عروج پر ہو۔ مجھے لگتا ہے کہ آخر میں قوم پرستی ترپ کا پتہ ثابت ہوتی ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں ہم بھی بالی ووڈ کی بےجا تعریفوں سے قبل ہر چیز کا جائزہ لیں گے۔