لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کی فلم ’’ باجی‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ،فلم کے ہدایتکار ثاقب ملک ہیں جبکہ کاسٹ میں عثمان خالد بٹ ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی،آمنہ الیاس ،نشواورنیئراعجاز شامل ہیں۔
میرا کاکہناہے کہ اس فلم میں میرامنفرداورمرکزی کردار ہے ،میرے مداحوں نے اس سے پہلے مجھے ایسے کردار میں نہیں دیکھا ہوگا۔فلم میں تمام فنکار محنت کررہے ہیں ،یہ فلم رواں برس نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔