دبنگ

سلمان خان کی فلم ”دبنگ 3 ‘ ‘کا پہلا پوسٹر جاری ،20دسمبر کو ریلیز ہو گی

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ”دبنگ 3“بیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔سلمان خان نے دبنگ فرنچائز کی تیسری فلم ’دبنگ 3‘ کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتا دی ۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر”چلبل پانڈے از بیک“ کیپشن کے ساتھ پولیس یونیفارم کی تصویرشیئر کی ہے جس پر فلم کی ریلیز تاریخ 20دسمبر تحریر ہے۔دبنگ 3 کے ہدایت کار پربھو دیوا ہیں اوریہ 2012ءمیں ’دبنگ 2‘ کے بعد دبنگ سلسلے کی پہلی فلم ہے۔