رمضان ٹرانسمیشن

رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض طالبعلم کی حیثیت سے ادا کرتا ہوں‘ احسن خان

لاہور( این این آئی)نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض طالبعلم کی حیثیت سے ادا کرتا ہوں ،میں نے کبھی بھی یہ دعویٰ نہیں کہا کہ مجھے دین کے بارے میں بہت کچھ آتا ہے بلکہ میں تو اس کے ذریعے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن میں دین کے اہم موضوعا ت پرخود سے کبھی کوئی بات نہیں کرتا بلکہ پروگرام میں شرکت کرنے والے علماءسے پوچھتا ہوںاور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی دین کے بارے میں سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اور انسان ہر سال بہتر سے بہتر انسان بنتا ہے ۔میں طالبعلم کی حیثیت سے پروگرام کی میزبانی کرتا ہوں۔