کلین اینڈ گرین لاہور

کلین اینڈ گرین لاہور،پی ایچ اے کا تمام ڈونرز کا شکریہ ،یاسر گیلانی

لاہور(لاہورنامہ)پی ایچ اے کا کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے ڈونرز کے اعزاز میں تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی اورڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی، یو ایس اے اپیلز، غنی گلاس، ماریہ بی، چین آف گروپ، سٹیلو، فاسٹ کیبلز، چیز فارمیسی، ندیم ٹریڈنگ، ایف جی آر اایف، ڈان بریڈ، کشف فاؤنڈیشن، کنٹبرس، ہو پ این جی او،یاسموڈاٹ کام، ٹیوٹا کار،کوکاکولا، پی سی ہوٹل، میکڈونڈل پاکستان، تاجربرداری، نجی ادارے، سول سوسائٹیزاور این جی اوز کے عہدیداران و ذمہ داران نے شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے اور ڈی جی پی ایچ اے نے نجی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں کو اعزازی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا، فراہم کرنا انسانیت کی خدمت اور صدقہ جاریہ ہے۔پی ایچ اے نے وزیر عظیم کے شجرکاری کے ویژن کے مطابق اداروں کو شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا پلیٹ فارم مہیا کیا تو انہوں نے اس میں بھر پور حصہ لیا۔ جس پر ہم ”کلین اینڈ گرین لاہور ”کیلئے پی ایچ اے کا دستے بازو بننے پر تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ڈی جی پی ایچ اے جواد احمدقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کی بقااور صحتمند ماحول کی ضامن ہے۔پی ایچ اے نے نجی و سرکاری اداروں اور این جی اوز کے تعاؤن ریکارڈ شجرکاری کی ہے۔ گذشتہ ادارو میں جس طرح درختوں کی کٹائی کی گئی اس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے۔پی ایچ اے آئندہ سال نجی و سرکاری اداروں کے تعاؤن سے 10 لاکھ درختوں کی شجرکاری کے ہدف کو حاصل کرنے کی اپنی پوری کوشش کریگا۔ اس مو قع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے مزید کہا کہ شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ڈونرز کے مشکورہیں۔ آج کی تقریب کا مقصد اپنے ڈونرز کے ساتھ مل بیٹھنے اور ان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔